نئی دیلی /بیجنگ(آ ئی این پی )بھارتی ماہراقتصادیات انیل آزاد پانڈے نے کہا ہے کہ بھارت چین سے سیکھ رہا ہے، دنیا میں بھارتی پیداوار کی شہرت بڑھانے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی نے بھی میڈ ان انڈیا کا منصوبہ پیش کیا ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق بھارتی ماہر انیل آزاد پانڈینے کہا ہے کہ چین اپنا پیداواری معیار بلند کر رہا ہے ۔چین کی مصنوعات کم قیمت اور معیاری ہے ۔ انیل نے کہا کہ اب بھارت چین سے سیکھ رہا ہے
۔ دنیا میں بھارتی پیداوار کی شہرت بڑھانے کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی میڈ ان انڈیا کا منصوبہ پیش کیا ہے ۔ غیر ملکی ملکیتی کمپنیوں کو چینی معیشت کی ترقی کے رجحان کو اپناتے ہوئے ، اعلی سطح پر تحفظ ماحول اور ٹیکنالوجی کے حامل شعبوں میں زیادہ سرمایہ کاری کرنی چاہیئے، جس سے چینی معیشت کی اپ گریڈ یشن کو مدد ملے گی ۔