اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے35ایس آر اوز جاری کر کے قومی خزانہ کو 5ارب 80کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ یہ ایس آر او (SRO) 2013-14ءمیں جاری کئے جب سے ن لیگ حکومت برسراقتدار آئی ہے ۔ یہ ایس آر او مختلف لوگوں کو مالی فائدہ پہنچانے کے لئے جاری کر کے کسٹم حکام کو5ارب 80کروڑ روپے کی کسٹم ڈیوٹی درآمدات پر وصول کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ ایف بی آر کے سابق چیئر مینوں نے
کسٹم ایکٹ کی شق19,20,21میں ترمیم کر کے من پسند تاجروں کو بھاری کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ فراہم کیا تھا۔ یہ انکشاف ایک سرکاری دستاویز میں کیا گیا ہے مختلف تاجروں نے90کروڑ روپے کی کسٹم ڈیوٹی بارے مقدمات اب بھی محکمہ میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک ارب روپے سے زائد کے کیسز پر ایف بی آر حکام نے ابھی تک کوئی ایکشن ہی نہیں لیا اور یہ رقوم بھی ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔