منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ ،اہم فیصلوں کا اعلان کردیاگیا

datetime 30  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ نیواسلام آباد ایئرپورٹ میں عوام کوبہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں، ایئر پورٹ پر سہولیات کیلئے کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،رابطہ سڑکیں اور میٹرو بس لنک پاکستان آنے والے غیر ملکیوں کیلئے دیکھنے میں پاکستان کی ترقی کا نشان ہونگے۔ پیرکو وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں نیواسلام آباد ایئرپورٹ منصوبے اورملحقہ انفرااسٹرکچرکاجائزہ لیاگیا۔

نوازشریف نے کہاکہ انفراسٹریکچر منصوبے ترقی کرتی ہوئی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ضروری ہیں۔سیکرٹری ایوی ایشن نے بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ ائیرپورٹ ٹرمینل بلڈنگ کا 95فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور مارچ 2017 کے دوران تمام تعمیراتی کام مکمل کرلیا جائے گا۔تمام آزمائشی تجربات کے بعدجولائی2017 میں فضائی آپریشن شروع کیاجاسکے گا۔وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ نیواسلام آبادایئرپورٹ پربیک وقت4500مسافروں کوسہولیات فراہم کی جاسکیں گی اور بیک وقت 15 اسٹیشنوں میں 2اے 380ایئر کرافٹ بیک وقت ڈوک کرسکیں گئے ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیو ائیرپورٹ جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہوگا جس میں کارگو ہینڈلنگ ،سیفٹی اور سیکورٹی ،مسافروں کی سہولیات اور پارکنگ شامل ہوگی ۔،چیئرمین این ایچ اے نے بتایا کہ ایئرپورٹ کوموٹروے ایم ون،ایم ٹواورجی ٹی روڈسے منسلک کیاجارہاہے۔اسلام آبادایئر پورٹ کومیٹروبس سروس سے بھی منسلک کیا جائے گاجس کا وزیراعظم نوازشریف14اگست کونیواسلام آباد ایئر پورٹ کے ساتھ افتتاح کریں گے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایئر پورٹ پر سہولیات کیلئے کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔رابطہ سڑکیں اور میٹرو بس لنک پاکستان آنے والے غیر ملکیوں کی نظر میں پاکستان کی ترقی کا نشان ہونگے ۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نئے ٹرمینل کاکام مارچ میں شروع ہوگا۔اجلاس میں سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن ،چیئرمین این ایچ اے ،وزیراعظم کے سیکرٹری اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں وزیراعظم نے گولڑہ موڑ سے ایئرپورٹ تک میٹروبس کے روٹ اور میٹرو لنک کے ڈیزائن کی بھی منظوری دی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…