اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مہنگائی سے تنگ عوام پر حکومت ایک اور بم گرنے کو تیار، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔ یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔ اوگرا آج سمری کو حتمی شکل دے کر وزارت پٹرولیم کو ارسال کرے گا۔ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 60 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے، مٹی کا تیل 4 روپے
20 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل ساڑھے 4 روپے لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ اگر مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر 17 روپے جی ایس ٹی عائد کیا گیا تو پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 7 روپے سے 10 روپے تک بڑھ سکتی ہیں۔