بیجنگ(آئی این پی )چین کی پانچ بڑی کمپنیوں نے نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی تیاری کیلئے تین ارب ڈالر سرمائے سے فنڈ قائم کردیئے۔
چینی میڈیا کے مطابق معروف چینی گروپ وانڈا ،گری اور تین دیگر بڑی کمپنیوں نے نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں تیار کرنے کے شعبہ میں بھاری سرمایہ کرنے کا معائدہ کیا ہے،سرمایہ کاری سے نئی توانائی سے چلنے والے ٹرک اور ائیرپورٹ پر مسافروں کیلئے استعمال ہونے والی گاڑیاں تیار کی جائیں گی جبکہ گاڑیوں کی چارجنگ کیلئے خصوصی چارجنگ سٹیشنز بھی قائم کیے جائیں گے۔