بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

چین بی ایم ڈبلیوکی خریداری میں ایشیاء کی سب سے بڑی مارکیٹ بن گیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی ) جرمنی کی کار بنانے والی کمپنی بی ایم ڈبلیو کیلئے چین ایشیاء کی سب سے بڑی مارکیٹ بن گیا ، رواں سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران چین میں بی ایم ڈبلیو کی کل فروخت 4لاکھ 72ہزار 705 یونٹس پر پہنچ گئی ۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق جرمن کار پروڈیوسر کمپنی بی ایم ڈبلیو گروپ کی چین میں بی ایم ڈبلیو اور منی کاروں کی فروخت میں 11.2 فیصد سالانہ کے حساب سے اضافہ ہو رہا ہے رواں سال جنوری سے نومبر تک چین میں بی ایم ڈبلیو کی کل فروخت 4لاکھ 72ہزار 705 یونٹس ہوئے۔ کمپنی کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق بی ایم ڈبلیو کیلئے چین ایشیاء کی سب سے بڑی مارکیٹ بن گیا ہے ۔
دوسری طرف باویرین کمپنی نے بھی اپنی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق ان کی فروخت بھی چین میں 6.2 فیصد سالانہ کے حساب سے بڑھ رہی ہے رواں ماہ تک ان کی کل فروخت 2لاکھ 9ہزار 743یونٹس ہے اور پوری دنیا میں ان کی رواں سال کے پہلے گیارہ ماہ کی کل فرخت 21لاکھ 52ہزار 393یونٹس ہے ۔
کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ آئندہ ماہ ہماری فروخت بی ایم ڈبلیو سے بھی بڑھ جائے گی ۔ کمپنی کے سیل منیجر این ربر سٹون نے کہا ہے کہ 2011سے ہماری فروخت ہر ماہ بڑھ رہی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…