نیویارک(آن لائن)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ڈھائی فیصد کے قریب کمی ہوئی ہے۔ یو ایس خام تیل کے فی بیرل سودے پچاس ڈالرز سے بھی کم پر بند ہوئے۔نیویارک کی مرکنٹائل اسیکچینج میں یوایس خام تیل کی
فی بیرل قیمت میں ایک اعشاریہ سولہ ڈالر کمی ہوئی اور مستقبل کے فی بیرل سودے اننچاس اعشاریہ ستترسینٹ پر بند ہوئے۔ جبکہ برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں نوے سینٹ کی کمی ہوئی اور مستقبل کے فی بیرل سودے ترپن اعشاریہ تین ڈالرز میں ہوئے۔دوسری جانب وینزویلہ کے وزیر تیل اور تیل پیدا کرنے والے ممالک کے رکن کا کہنا ہے کہ اوپیک تیل کی قیمتوں میں درمیانہ اضافہ چاہتی ہے تاکہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کو نقصان نہ اٹھانا پڑے۔