پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

گاڑیاں وہ بھی کم قیمت پر۔۔۔عوامی نمائندوں نے بالاخرعوام کوخوشخبری سنادی

datetime 3  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایوان بالا( سینیٹ ) میں ملک میں کم قیمت گاڑیوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے مقامی صنعتوں کو مراعات دینے، سرکریک سے کراچی تک 250 کلومیٹر سڑک تعمیر کرنے اورٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن کے حصول پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دینےکی قراردادیں کثرت رائے سے منظور کر لیں۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کااجلاس چیرمین سینیٹ میاں رضاربانی کی زیرصدار ت ہواجس میں  ملک میں کم قیمت گاڑیوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے مقامی صنعتوں کو مراعات دینے، سرکریک سے کراچی تک 250 کلومیٹر سڑک تعمیر کرنے اورٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن کے حصول پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دینےکی قراردادیں کثرت رائے سے منظور کر لی گئیں ۔پیرکے روز سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر چوہدری تنویر خان نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان ٹیسٹ کرکٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہے ایوان نے قرارداد کی متفقہ طورپر منظور دے دی۔ سینیٹر عتیق شیخ نے ملک میں کم قیمت گاڑیوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے پیش کردہ قرار داد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سستی گاڑیاں تیار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔موجودہ کمپنیوں کے پاس ملک میں گاڑیاں تیار کرنے کے پلانٹس موجود ہیں مگر یہ کمپنیاں پاکستان کی ضرورت کے مطابق گاڑیاں نہیں بنا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی درآمد پر بہت زیادہ ٹیکسز لگائے گئے ہیں ملک میں نئی گاڑیاں بنانے کے اقدامات کئے جائیں قرار داد پر بات کرتے ہوئے وزیر پارلیمان شیخ آفتاب نے کہا کہ حکومت نے نئی آٹو پالیسی کے تحت نئی گاڑیوں کے پلانٹس لگانے اور موجود بیمار یا بند صنعتوں کو چالو کرنے کیلئے مراعات دی گئی ہیں قرارداد کو اکثریت سے منظور کرلیا گیا۔سینیٹر ستار ایاز نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات اس وقت ایو ایشن ڈویژن کے ماتحت ہے جبکہ ملک میں موسمیات کی وزارت موجود ہے ایسے حالات میں اس محکمے کا ایوی ایشن ڈویژن کے ماتحت ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔ قرار داد کی مخالفت کرتے ہوئے وزیر پارلیمان شیخ آفتاب نے کہا کہ اس ادارے کا زیادہ تعلق ایوی ایسن ڈویژن کے ساتھ ہے کیونکہ فلائٹس سے متعلق فوری معلومات دینا اس ادارے کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ اس میں شک نہیں ہے کہ ہمارے کچھ ریڈار کمزور ہیں حکومت 7 نئے ریڈار لگانے کا منصوبہ بنا رہی ہے انہوں نے کہاکہ یہ ایک حساس معاملہ ہے اس پر دباؤ نہ ڈالا جائے جس پر محرک نے قرارداد کو واپس لے لیا ہے۔سینیٹر سسی پلیجیو نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سمندر کی جانب سے زمینوں کو نگلنے کا مسئلہ بہت حساس ہے اگر اس مسئلے کو روکا نہ گیا تو 2050 ء تک لاکھوں ایکڑ زمین سمندر برد ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ سمندر کو روکنا بہت ضروری ہے اور سرکریک سے لے کر کراچی کے ساحل تک 250 کلومیٹر سڑک تعمیر کی جائے وزیر پارلیمان نے قرارداد کی مخالفت نہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم وفاق حکومت اس سنگین مسئلے پر توجہ دے رہی ہے اور اس سلسلے میں صوبوں کے ساتھ مشاورت کی جائے گی ایوان نے قرار داد اکثریت سے منظور کرلی جس کے بعد سینیٹ کااجلاس کل صبح 10بجے تک ملتوی کردیاگیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…