جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

ورلڈ اکانومک فورم کے مسابقتی انڈیکس میں پاکستان کی مثبت پیش رفت، 122ویں نمبر پر آگیا 

datetime 1  اکتوبر‬‮  2016 |

کراچی (این این آئی) ورلڈ اکانومک فورم کے مسابقتی انڈیکس میں پاکستان کی مثبت پیش رفت، 138 ممالک کی لسٹ میں 122 ویں نمبر پر آگیا ۔ورلڈ اکانومک فورم ہر سال دنیا میں بہترین کاروباری حالات مہیا کرنے والے ممالک کی فہرست جاری کرتا ہیجسے گلوبل کامپی ٹیٹیو انڈیکس کی صورت میں جاری کیا جاتا ہے۔جی سی آئی اخذ کرنے کے لئے ، بنیادی سہولیات کی فراہمی، کارکردگی بڑھانے کے اقدامات اور ٹیکنالوجی اور جدت کے استعمال بڑھانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔سال 2016-17 کی جی سی آئی میں 138 ملکوں کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ فہرست میں پاکستان 122 ویں نمبر پر ہے۔ تاہم مارکیٹ حجم کے اعتبار سے 29 ویں، جدت کی جانب پیش رفت کے تناظرمیں 75 ویں، صحت اور پرائمری تعلیم میں 128 ویں، جبکہ لیبرمارکیٹ کی کارکردگی میں 129 ویں نمبر پرہے۔رپورٹ میں پاکستان میں کاروبار کرنے کے لئے رشوت، چوری وجرائم ، ٹیکسوں کی شرح، مالیاتی شبعے تک رسائی اور افسر شاہی کی کارکردگی کو بڑی مشکلات قرار دیا گیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…