منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد کتنے کروڑ ہو گئی؟جان کر ششدر رہ جائیں گے

datetime 12  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد 13کروڑ 32لاکھ 80ہزار سے تجاوز کر گئی، تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے صارفین 3کروڑ 17لاکھ 79 ہزار ہو گئے۔ پی ٹی اے کے اعدادوشمارکے مطابق پاکستان میں موبائل فون صارفین کی مجموعی تعداد 13کروڑ 32لاکھ 83ہزار 43 ہو گئی ہے جبکہ تھری جی فور جی صارفین کی تعداد3کروڑ 17لاکھ 79 ہزار 549 ہو چکی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک کی کل ٹیلی ڈینسٹی 70.84فیصد ہے جبکہ موبائل ٹیلی ڈینسٹی 69.02فیصد ہے، براڈبینڈ صارفین کی تعداد 3کروڑ 45لاکھ 44ہزار 581 ہے۔ پی ٹی آئی اے کے مطابق یہ اعدادو شمار کسی ملک کی بے مثال ترقی کو ظاہر کرتے ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کا ٹیلی کام سیکٹر عصر حاضر کے تقاضوں پر پورا اترنے کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔گزشتہ سال یہ شعبہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں آمدنی کا سب سے اہم ذریعہ بن گیا تھا، پی ٹی اے قومی معیشت میں فائدے کے لیے نئی آنے والی ٹیکنالوجی سے متعلق شعور اجاگر کر نے کے لیے بھی کوشاں ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی اے کے زیر اہتمام کلاؤڈ کمپیوٹنگ، اینڈرائیڈ ڈیولپمنٹ اینڈ اگمینٹڈ ریالٹی، بگ ڈیٹا ان لائسس، انفرااسٹرکچر شیئرنگ اور انٹرنیٹ آف تھنگز سے متعلق متعدد سیمینار منعقد کرائے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…