پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

تمام افواہیں غلط ثابت،پاکستان نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا

datetime 4  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ایک روزہ مندی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کارحجان دیکھاگیا اور کے ایس ای100انڈیکس میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 34897پوائنٹس کی ریکارڈ ترین سطح پر بند ہوا ،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں61ارب سے زائدروپے کااضافہ یکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے کاحجم71کھرب روپے سے بڑھ کر72کھرب روپے ہو گیا۔منگل کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان غالب رہا ،سرمایہ کار بینکنگ ،ٹیلی کام ،آئل اینڈ گیس ،توانائی اور پیٹرولیم سیکٹر میں سرگرم دکھائی دیئے اور انہوں نے حصص کی خریداری میں بھی دلچسپی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے کاروبار کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 34600،34700،34800اور34900پوائنٹس کی4بالائی حد عبور کر گیا اور انڈیکس34922پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا لیکن کاروبار کے اختتام تک انڈیکس 34900پوائنٹس کی حد پر بحال نہ رہ سکا اور34800پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں329.78پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس34567.52پوائنٹس سے بڑھ کر34897.30پوائنٹس کی سطح پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس242.82پوائنٹس کے اضافے سے20317.34پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس23838.75پوائنٹس سے بڑھ کر24046.13پوائنٹس پربند ہوا۔منگل کے روز مارکیٹ کے سرمائے میں61ارب95کروڑ81لاکھ12ہزار263روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم71کھرب71ارب29کروڑ73لاکھ98ہزار791روپے سے بڑھ کر72کھرب33ارب25کروڑ55لاکھ11ہزار54روپے ہوگیا۔پاکستان اسٹاک ما رکیٹ میں منگل کے روز19کروڑ77لاکھ58ہزار حصص کے سودے ہو ئے اور ٹر یڈنگ ویلیو9ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ پیرکے روز18کروڑ55لاکھ78ہزارہزار حصص کے سودے ہو ئے تھے اور ٹر یڈنگ ویلیو7ارب روپے تک محدودرہی تھی۔پا کستان اسٹاک ما رکیٹ میں منگل کے روز مجموعی طور پر347کمپنیوں کا کا روبار ہوا جس میں سے171کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،154 میں کمی اور22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبارکے لحاظ سے بینک آف پنجاب2کروڑ19لاکھ،پی ٹی سی ایل 1کروڑ68لاکھ،آئل اینڈگیس ڈیولپمنٹ1کروڑ14لاکھ،دیوان موٹرز1کروڑ6لاکھ اورکے الیکٹرک لمیٹڈ1کروڑ4لاکھ حصص کے سو دوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتا رچڑھا ؤ کے اعتبارسے نیسلے پاک کے بھاؤ میں143.80روپے اورباٹاپاک کے بھاؤ میں65روپے کا اضا فہ جبکہ فلپس مورس پاک کے بھاؤ میں42.81روپے اوراسلینڈٹیکسٹائل کے بھاؤ میں32.13رو پے کی نما یاں کمی ریکا رڈکی گئی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…