کراچی (نیوزڈیسک) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 16ء کے ابتدائی نو مہینوں (جولائی تا مارچ)کے دوران 14157.65ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جس سے مالی سال 15ء کے اسی عرصے میں بھجوائی گئی رقم 13594.95ملین ڈالر کے مقابلے میں 4.14 فیصد کی نمو ظاہر ہوتی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے منگل کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مارچ 2016ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1468.76 ملین ڈالر تھی جو فروری 2016ء کے مقابلے میں منفی 3.14فیصد اور مارچ2015ء کے مقابلے میں منفی 8.69 فیصد ہے۔ بلحاظ ملک مارچ2016ء کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں( بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان(اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 506.05 ملین ڈالر ، 320.3 ملین ڈالر، 183.92ملین ڈالر، 157.28ملین ڈالر، 153.75ملین ڈالر، اور 26.54 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ مارچ 2015ء میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب489.7 ملین ڈالر،414.97 ملین ڈالر، 211.6 ملین ڈالر، 176.13ملین ڈالر، 198.46ملین ڈالر اور 26.14 ملین ڈالر تھیں۔ مارچ2016ء کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 120.92ملین ڈالر رہیں جبکہ مارچ2015ء میں ان ملکوں سے 91.51 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔
ترسیلات زر 4 فیصد نمو کیساتھ 14.2 ارب ڈالر ہوگئیں، مرکزی بینک
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
عبداللہ طاہر قتل کیس،مقتول کے ڈرائیور کو 22سالہ لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ کیے جانے کا انکشاف



















































