اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

گندم کی فصل برداشت کے مرحلہ میں د اخل، ماہرین نے تجاویز دے دیں

datetime 4  اپریل‬‮  2016 |

فیصل آباد (نیوزڈیسک) گندم کی فصل برداشت کے مرحلہ میں د اخل ہوگئی ہے اس لیے فصل کی بروقت کٹائی ، گہائی اور سنبھال سے پہلے مزدوروں ، ٹریکٹر ، تھریشر اور کمبائن ہارویسٹر کے علاوہ ترپال یا پلاسٹک چادر کا انتظام کرلیں۔موسمی حالات بہتر رہنے اور کاشتکاروں کی بھر پور محنت سے توقع ہے کہ اس سال ہم گندم کی ریکارڈ پیداوار حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ جس سے نہ صرف کاشتکاروں کی آمد ن میں اضافہ ہوگا بلکہ ملکی معیشت بھی مستحکم ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر مخدوم حسین ڈائریکٹر گندم ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد نے کاشتکاروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دروران کیا انہوں نے بتایا ہے کہ ایک اندازہ کے مطابق کٹائی کے بعد کی پیداوار کا تقریباٍ 10فیصد حصہ مختلف وجوہات کی بنا ءپر ضائع ہوجاتا ہے ۔انہوں نے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ گندم کی کٹائی سے قبل موثر منصوبہ بندی کریں کیونکہ گندم کی برداشت کے وقت موسمی تغیرات سے پیداوار کافی متاثر ہوتی ہے ۔ کاشتکار گندم کی برداشت کے دنوں میں پرنٹ والیکٹرونک میڈیا کے ذریعے نشر ہونے والی موسمی پیش گوئی پر توجہ دیں اور فصل کی برداشت کے لیے منصوبہ بندی کرتے وقت موسمی حالات کو مدنظر رکھیں ۔زیادہ رقبہ پر کاشتہ گندم کو کمبائن ہارویسٹر کے ذریعے کٹائی کریں ۔گندم کی کٹائی نہ تو وقت سے پہلے کریں اور نہ ہی تاخیر سے کریں کیونکہ دونوں صورتوں میں پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔بارش کی صورت میں فصل کی کٹائی روک دیں اور موسم صاف ہونے پر کٹائی کا عمل دوبارہ شروع کریں۔فصل مکمل پکنے پر کٹائی شروع کریں اور بھریاںقدرے چھوٹی باندھیںاور سٹوں کا رخ اوپر کی طرف رکھیں۔ کھلواڑے چھوٹے رکھیں اوراونچے کھیتوں میں کھلیان لگائیںاور کھلواڑوں کے گرد کھائی ضرور بنائیں تاکہ بارش ہونے کی صورت میںفالتو پانی اس میں جمع کیا جاسکے۔ کٹائی کے بعد فصل کو زیادہ دنوں تک کھیت میں نہ چھوڑیں تاکہ کھیت میں موسمی اثرات ،بارش اور آندھی وغیرہ کے نقصانات سے بچا جاسکے۔گہائی میں تاخیر سے دانوں میں نمی کم ہوجاتی ہے جس سے ان کے دانوں کے ٹوٹنے کا امکان ہوتا ہے۔گہائی شدہ گندم کو نئی بوریوں میں ذخیرہ کریں اور بروقت فروخت کا انتظام کریں۔اپنی فصل کی سنبھال اور ذخیرہ کا بھرپور انتظام کریںتاکہ یہ سنہری دانہ جو آپ نے سخت محنت سے پیدا کیا ہے ضائع نہ ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…