کراچی (نیوزڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی دوسری سہ ماہی معاشی جائزہ رپورٹ میں فولاد سازی کے شعبے کے بارے میں خصوصی مضمون کے ذریعے معاشی ترقی بالخصوص انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے فولاد سازی کے شعبے کو اہم قرار دیتے ہوئے طویل مدتی حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔مرکزی بینک کے مطابق فرسودہ ٹیکنالوجی کے باوجود پاکستان اسٹیل ملز ابھی تک سب سے زیادہ پیداواری صلاحیت رکھتی ہے تاہم اربوں روپے کے بیل آٹ پیکیجز کے باوجود مستقل انتظامی اور مالی رکاوٹیں اسے خود کفالت کی منزل سے دور رکھے ہوئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق پاکستان اسٹیل کی سست کارکردگی اسٹیل سیکٹر کی پوری سپلائی چین پر اثر انداز ہورہی ہے، اس لیے پاکستان اسٹیل کی نجکاری اس کی کارکردگی کو بحال کرنے میں پائیدار بنیادوں پر مددگار ہوگی اور اس کا باقی کی سپلائی چین پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان فی کس کھپت کے لحاظ سے دنیا کے بیشتر ملکوں سے بہت پیچھے ہے، اسٹیل کی کھپت کا عالمی اوسط 216.9کلو گرام ہے، ایشیائی خطے میں یہ تناسب 261.3کلو گرام ہے، بھارت میں یہ تناسب 58.6کلو گرام تاہم پاکستان میں اب تک اسٹیل کی کھپت 23.5کلو گرام تک محدود ہے۔پاکستان میں فولاد کی صنعت چھوٹے چھوٹے پلانٹس پر مشتمل ہے جن میں سے اکثر قدیم ٹیکنالوجی استعمال کررہے ہیں، فرسودہ ٹیکنالوجی اور توانائی کے ضیاع کی وجہ سے بلند لاگت کا سامنا ہے، اس لیے پاکستانی صنعت بھارت اور چین کی سستی درمدآت کا مقابلہ نہیں کرپاتیں جہاں تیار کنندگان کو تیاری کے مستعد طریقوں کے فوائد حاصل ہیں، بجلی کی کمی بھی مقامی صنعت کے لیے کڑا چیلنج ہے، اس کے علاوہ بجلی کی قیمت بھی بہت زائد ہے، اس کے ساتھ سستی درآمدات سے بھی مقابلے کا چیلنج درپیش ہے، پاکستان میں بڑے پیمانے پر فولاد تیار کرنے والے نجی تیار کنندگاہ موجود ہیں تاہم انہیں اپنے عمل کو روانی سے چلانے کے لیے مناسب پالیسی اعانت کی ضرورت ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق چین پاکستان راہداری کے تحت جاری سرکاری ترقیاتی رقوم اور انفرااسٹرکچر منصوبے کے آغاز کی وجہ سے آنے والے برسوں میں فولاد کی کھپت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے، اگر مقامی پیداوار اور سرمایہ کاری ملک میں اپنی رفتار کو برقرار رکھنے میں ناکام ہوگئی تو اضافی فولاد کی طلب پوری کرنے کے لیے درآمد پر انحصار سے ملکی ادائیگیوں کے توازن پر بوجھ کا سامنا ہوگا :-
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ
-
بھارت کی اسرائیل سے دفاعی معاہدہ کی درخواست، بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے وضاحت



















































