اسلام آباد (نیوز ڈیسک) موجودہ مالی سال 2014-15ءکے ابتدائی 8 ماہ کے دوران لیدر کی برآمدات میں 1.63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ٹیکسوں میں اضافہ اور بجلی کی بڑھتی قیمتیں اہم وجہ قرار دی ہے۔ چیئرمین پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن محمد مصدق نے جی ایس پی پلس مراعات ملنے کے باوجود برآمدات میں کمی پر مایوسی کا اظہار کیا اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد ملکی معیشت میں حصہ ڈالنے والی صنعت کی بحالی کے لئے اقدامات کئے جائیں انہوں نے ملک میں بجلی کی بڑھتی قیمتوں اور روپے کی ویلیو میں کمی کو برآمدات میں کمی کا شاخسانہ قرار دیا ہے اس کے علاوہ مقامی‘ صوبائی اور وفاقی سطح پر ٹیکسوں کی وجہ سے صنعت بدحالی کی جانب گامزن ہے حکومت لیدر کی برآمدات کے لئے سازگار ماحول فراہم کرے اس وقت ہمارے ہمسایہ ممالک میں پاکستان کی نسبت بجلی کی کم قیمتیں ہیں جس کی وجہ سے ان کی برآمدات ہمارے سے کئی گنا بہتر ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں