پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

محکمہ کسٹمز نے افغانستان جانیوالے کنٹینرز روک لیے

datetime 16  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ کسٹمز کے ڈائریکٹوریٹ ٹرانزٹ ٹریڈ نے مس ڈیکلریشن کے حامل افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے 3 کنٹینرز روک لیے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ ٹرانزٹ ٹریڈ کو یہ اطلاعات موصول ہو رہی تھیں کہ اے ٹی ٹی کے کنٹینرزکی محکمہ کسٹمز میں داخل کرائی جانے والی گڈز ڈیکلریشن کے برعکس دیگراشیا کی ترسیل ہورہی ہے جس پر ڈائریکٹوریٹ نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے 3 اے ٹی ٹی کنٹینرز روک کر ان کی کسٹمز ایگزامنیشن کی تو معلوم ہوا کہ مذکورہ تینوں کنٹینرز میں داخل کردہ گڈز ڈیکلریشن کے برعکس 3700 اعلیٰ قسم کے بیئرز کے ڈبے، ایل سی ڈی ٹیلی وڑن سیٹس، کاسمیٹکس اور ویکیوم کلینرز موجود ہیں جبکہ جمع کرائے گئے گڈز ڈیکلریشن میں ٹولز، ریڈیوز، ا?ئینے اور گلاس باٹلز ظاہر کیے گئے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے95 فیصد کارگو کی ظاہر کردہ گڈزڈیکلریشن کی بنیاد پر کسٹمزایگزامنیشن کے بغیر کلیئرنس کی جارہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹریٹ ٹرانزٹ ٹریڈ کی جانب سے مس ڈیکلریشن کے حامل مذکورہ کنٹینرزکے متعلقہ افغان درآمدکنندہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، توقع ہے کہ ڈائریکٹوریٹ محکمہ کسٹمز کے اعلیٰ حکام کی مشاورت سے افغان کسٹمز کو ان کے درآمدکنندگان کی بے قاعدگیوں کے بارے میں آگاہ کرے گا۔ واضح رہے کہ راہداری کے عالمی قوانین کے مطابق ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنسائمنٹس میں صرف 10 فیصد کی ایگزامنیشن کی جاسکتی ہے جس میں مس ڈیکلریشن کی سرگرمیوں کے بارے میں متعلقہ حکومت کو مطلع کیا جاسکتا ہے۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…