اسلام آباد ( نیوزڈیسک) اوگرا ذرائع کے مطابق کے پی کے اور بلوچستان کے لئے سی این جی 17 روپے 63 پیسے فی کلوگرام کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سندھ اور پنجاب میں 16 روپے 11 پیسے کمی ہو گی۔ قیمتوں میں کمی سے سندھ اور پنجاب کے لئے سی این جی کی نئی قیمت 55 روپے 39 پیسے فی کلو ہو گی اور کے پی کے اور بلوچستان کے لئے نئی قیمت 58 روپے 72 پیسے فی کلو ہو گی۔ اوگرا زرائع کا کہنا ہے وزارت پٹرولیم کی منظوری کے بعد قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔جبکہ دوسری طرف اب بھی مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے اس کی وجہ سے قیمتوں میں کمی کے باﺅجود کم ہی فائدہ ہوگا۔
اوگرا کا سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ
15
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں