اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رواں سیزن میں کینو کی برآمد مقررہ ہدف سے پچیس ہزار ٹن زائد رہی، پاکستان نے دنیا کے مختلف ملکوں کو تین لاکھ پچاس ہزار ٹن کینو برآمد کردیا۔پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سیزن میں تین لاکھ پچاس ہزار ٹن کینو برآمد کیا گیا، جس سے پاکستان کو بیس کروڑ ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا، ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ سال سترہ کروڑ ڈالر کا تین لاکھ پندرہ ہزار ٹن کینو برآمد کیا گیا تھا، زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیڑوں سے پاک کینو کی کاشت کے باعث رواں سال بیس لاکھ ٹن کینو کی پیداوار ہوئی۔