اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جی ایس پی پلس کا درجہ دیے جانے کے باوجود پاکستان کی برآمدات رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران ایک ارب تیرہ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کم ہوگئیں۔یورپی یونین کی جانب سے جی ایس پی پلس کا درجہ دیے جانے پر بھی پاکستان کی برآمدات کم ہوگئیں۔ جبکہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کی درآمدات ایک ارب ایک کروڑ اسی لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ دو ارب پندرہ کروڑ تیس لاکھ ڈالر بڑھ گیا۔ پاکستان بیورو شماریات سے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران پاکستانی برآمدات پانچ اعشاریہ نو پانچ فیصد کی کمی سے سترہ ارب ترانوے کروڑ ستر لاکھ ڈالر، درآمدات تین اعشاریہ صفر آٹھ فیصد کے اضافے سے چونتیس ارب پانچ کروڑ ڈالر اور تجارتی خسارہ پندرہ اعشاریہ چار دو فیصد کے اضافے سے سولہ ارب گیارہ کروڑ تیس لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔