پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے صرف نوماہ میں13.3 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے

datetime 14  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت کی ترسیلات زر سکیم کے تحت رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 13.3 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے جس پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے فنانس ڈویڑن کی ترسیلات زر کی سکیم کی غیر معمولی حمایت اور اس میں شرکت کو سراہتے ہوئے کامیابی پر فنانس ڈویڑن، سٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر بینکوں کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مارچ 2015ئکے اختتام پر ترسیلات زر کا حجم 13.3 ارب ڈالر رہا جو گذشتہ سال کے اسی عرصہ میں ہونے والی ترسیلات زر سے 15 فیصد زیادہ ہے، بیرون ملک سے بینکنگ ذرائع سے رقوم بھجوانے والوں کی تعداد بھی بڑھی ہے۔ پی آر آئی سکیم کے تحت اپریل تا جولائی 2015ء کے دوران بینکوں کو ترسیلات زر کی فیس کی مد میں بقایا جات بھی ادا کئے جائیں گے۔

مزید پڑھئے:کرائے کے مہنگے گھروں سے بچنے کے لیے بے گھر جاپانیوں نے سونے کے لیے انوکھی جگہ ڈھونڈ لی‎
وزیرخزانہ نے بتایاکہ وزارت خزانہ اپریل میں بینکوں کو ادائیگی کیلئے 3 ارب روپے کی رقم پہلے ہی جاری کر چکی ہے، مئی کے اختتام تک 3.8 ارب روپے ادا کئے جائیں گے جبکہ مزید تین ارب روپے جولائی میں ادا کئے جائیں گے۔ اجلاس میں ترسیلات زر کو فروغ دینے کیلئے متعارف کرائی گئی نئی سکیم پر اطمینان کا اظہار اور قرار دیا کہ اس کے نتیجہ میں ترسیلات زر میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…