سنگاپور (نیوز ڈیسک) ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعرات کو خام تیل کے نرخوں میں مندی رہی جس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی ملی جلی رپورٹ ہے۔ امریکا کے اہم ترین سودے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قبل از دوپہر فروخت52 سینٹ گر کر49.57 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کی تجارت50 سینٹ کمی کے بعد56.60 ڈالر فی بیرل رہی۔ مارکیٹ کے چیف تجزیہ کار مائیکل میک کارتھی نے صحافیوں کوبتایا کہ مارکیٹ میں کم تجارتی سرگرمیوں کے باعث بھی تیل کے نرخ کم رہے۔