اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی ایس او نے وزارت پانی وبجلی کو خط لکھ دیا ہے کہ پاورسیکٹر اپنے ذمہ 191ارب 20کروڑ روپے کے بقایاجات کی ادائیگیاں یقینی بنائے ورنہ پٹرول اورفرنس آئل کابحران پیداہوجائےگا۔ پی ایس او نے وزارت پانی وبجلی سے درخواست کی ہے کہ اس کے بقایاجات کی ادائیگیاں ترجیحی بینادوں پر کی جائیں۔ ایسا نہ ہونےپراگلےماہ کےآخر یا مئی میں پٹرول بحران پیداہونےکاخدشہ ہے۔
مزید پڑھئے: اسلام آباد میں پیٹرول بحران، عمران خان کی گاڑی بھی پیٹرول سے محروم
یہی نہیں، بحران کی نوعیت بھی بتادی، وزارت پانی وبجلی کےنام خط میں کہاہے کہ ادائیگیاں نہ ہونےپرپٹرول بحران ٹھیک ایسا ہی ہوگا کہ جیساجنوری 2015ءمیں آیا تھا۔ پی ایس او نے پٹرولیم، پانی وبجلی اور خزانہ کے سیکرٹریوں سمیت ڈائریکٹر جنرل آئل، ایم ڈی پیپکو اور چیف فنانشل آفیسر پیپکو کو بھی خط کی کاپیاں ارسال کی ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ 191ارب 20کروڑ روپے کے بقایا جات میں 56ارب 20کروڑ روپے کے لیٹ پےمنٹ چارجز بھی شامل ہیں۔