جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹیل کا پیداوار60 فیصد تک پہنچانے کا دعویٰ

datetime 11  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ نے گزشتہ 6سال کی خرابیوں پر11ماہ میں قابو پاتے ہوئے پیداوار60فیصد تک پہنچانے کا دعویٰ کردیا ہے۔پاکستان اسٹیل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موجودہ انتظامیہ کی حکمت عملی اور کاوشوں سے پاکستان اسٹیل رواں ماہ 60 فیصد پیداوار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ،پاکستان اسٹیل کے تھرمل پاور پلانٹ کی ضروری مرمت و دیکھ بھال کے کاموں کی بدولت50 میگاواٹ بجلی بھی پیدا کی جارہی ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستان اسٹیل کو یہ کامیابی 6 سال بعد حاصل ہوئی، میجر جنرل(ریٹائرڈ) ظہیر احمد خان نے اپریل2014 میں ادارے کے سربراہ کی ذمے داریاں سنبھالیں تھیں اس وقت پیداوار 1.4 فیصد تھی جبکہ پاور پلانٹ سے صرف 18 میگاواٹ بجلی مل رہی تھی اور خام مال کے ذخائر نہ ہونے کے برابر تھے، 18 ارب50 کروڑ روپے کے حکومتی مالیاتی پیکیج کی بدولت خام مال کے وافر ذخائر موجود ہیں، رواں ماہ مزید بحری جہاز ہزاروں ٹن خام مال لے کر پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوں گے، پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ وزارت خزانہ اور ایف بی آحکام سے بتوسط وزارت صنعت و پیداواررابطے میں ہے، درآمدی اسٹیل مصنوعات پر ڈیوٹی لگانے سے توقع ہے کہ پاکستان اسٹیل کی فروخت میں نمایاں فرق آنا شروع ہوجائے گا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…