بیٹری کی مدد سے چلنے والا ہائبرڈ رکشا تیار کر لیا ،ڈائریکٹر گرین ویلز

11  مارچ‬‮  2015

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گرین ویلز پرائیویٹ لمیٹڈ نے بیٹری کی مدد سے چلنے والا ہائبرڈ رکشا تیار کیا ہے جس کی بیٹریاں عام بجلی کی مدد سے صرف7 گھنٹے کے دوران مکمل چارج ہوسکتی ہیں۔ گرین ویلز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر محمد ایاز نے کہا ہے کہ رکشا کی قیمت3 لاکھ روپے رکھی گئی ہے جس سے نہ صرف پٹرول کی بچت کو یقینی بنایا جاسکے گا بلکہ عام آدمی کےلئے سستی سفری سہولیات کی آسانیاں بھی پیدا ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ ہائی برڈ رکشا کی بیٹریاں بجلی کے علاوہ پٹرول کی مدد سے رکشے کو چلاکر بھی چارج کی جاسکتی ہیں۔ بیٹری کی مدد سے رکشا40 تا 50کلومیٹر تک کا سفر کرسکتا ہے جبکہ یہ 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی عام رکشوں کو ہائبرڈ رکشوں میں تبدیل کرنے کی استعداد بھی رکھتی ہے جس کےلئے عام رکشوں میں خصوصی کٹ نصب کی جائے گی۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے درخواست کی کہ وہ نئی ٹیکنالوجی کے فروغ میں مدد کریں تاکہ اس سے عام آدمی کو فائدہ حاصل ہوسکے۔ محمد ایاز نے کہا ہے کہ کمپنی کی طرف سے مستقبل قریب میں ہائبرڈ موٹر سائیکلز اورکم قیمت کی چھوٹی گاڑیاں بھی متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…