اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دسمبر2014ءکے مقابلہ جنوری 2015ءکے دوران چاول کی ملکی برآمدات میں 3کروڑ40 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر2014ءکے دوران23 کروڑ80 لاکھ ڈالر مالیت کے چاول برآمد کئے گئے تھے جبکہ جنوری 2015ءکے دوران چاول کی ملکی برآمدات کا حجم 20کروڑ40 لاکھ ڈالر تک کم ہوگیا۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق دسمبر2014ءکے مقابلہ میں جنوری 2015ءکے دوران چاول کی ملکی برآمدات میں 14.28 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔