سنگاپور (نیوز ڈیسک) ایشین آئل مارکیٹ میں پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور یوایس انوینٹریز میں اضافے کے حوالے سے پائی جانے والی تشویش ہے۔ امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کے اپریل میں ڈیلیوری کیلئے اہم معاہدے 20سینٹ کی کمی سے 49.41ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے اپریل میں ہی ترسیل کیلئے معاہدے 39سینٹ کی کمی کے ساتھ 59.34ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتہ کے آخری روز ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 1.15ڈالر فی بیرل اور برینٹ کروڈ کی قیمت میں 75سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں