بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ٹیکس نیٹ بڑھانے کےلئے ڈھائی لاکھ افراد کی نشاندہی

datetime 9  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی حکومت نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کےلئے ٹیکس نہ دینے والی ان دولت مند شخصیات کا تعاقب شروع کردیا ہے جو پرتعیش زندگی گزاررہے ہیں لیکن ریوینیو حکام کو اس بااثر لوگوںکوٹیکس نیٹ میں لانے میں شدید مشکلات درپیش ہیں اور کئی بڑے لوگ اب تک ٹیکس نیٹ سے باہرہیں۔پاکستان کی ٹیکس ٹوجی ڈی پی کی شرح9.5ہے جو دنیا میں کم ترین ہے اوراسی وجہ سے پاکستانی حکومت کو عالمی مالیاتی اداروں کے دباو¿ کا بھی سامنارہتا ہے۔ ریوینیو حکام کہتے ہیں کہ انھوں نے ایک چوتھائی ملین(2لاکھ50ہزار)کے قریب ممکنہ نئے ٹیکس گزاروں کی نشاندہی کی ہے جو اگر پورا ٹیکس اداکریں تواس سے حکومت کو14ارب روپے مل سکتے ہیں۔ ٹیکس نیٹ کا پھیلاو¿ اورملکی معیشت کی بحالی نواز حکومت کی الیکشن مہم کے اہم نکات میں شامل تھا۔ موجودہ حالات میں ایک فیصد سے بھی کم پاکستانی انکم ٹیکس دیتے ہیں اورمالی سال 2013-14 میں حکومت انکم ٹیکس کی مدمیںصرف8ارب روپے جمع کرسکی۔وزارت خزانہ رواں مالی سال کے اختتام (جون)تک ٹیکس ٹوجی ڈی پی کی شرح15 فیصدتک لانے کےلئے کوششیں کررہی ہے، اس مقصد کےلئے ایف بی آرشہریوں کا لائف اسٹائل اور گاڑیوں کا ڈیٹا جمع کررہاہے جس کی مددسے غیررجسٹرٹیکس دہندگان، لینڈ لارڈز، دولتمندوں اور تاجروں کی نشاندہی کی جائے گی۔ایف بی آر کے ترجمان شاہدحسین نے اے ایف پی کو بتایاکہ ہم گاڑیوں کی رجسٹریشن کےادارے،گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں، یوٹیلیٹی اور ٹیلی کام کمپنیوں اورجائیدادیں رجسٹرڈکرنے والے دفاتر سے ان لوگوں کی معلومات حاصل کررہے ہیں جوٹیکس ادا نہیں کرتے۔ انھوں نے کہاکہ اس ڈیٹاسے ممکنہ ٹیکس دہندگان کی پروفائلز تیار کی جاتی ہیں اورانھیں ان کے ذمے واجب الادا ٹیکس کے بارے میں نوٹس دیاجاتاہے۔شاہد حسین کا کہنا تھا کہ ایف بی آرنے پہلے ہی2 لاکھ61 ہزار250ممکنہ ٹیکس دہندگان کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔ اس اقدام کے بعدنئے ٹیکس گزاروں نے 57 کروڑ روپے جمع کرائے ہیں۔ان کاکہنا تھاکہ نہ صرف تاجروں بلکہ کئی ارکان پارلیمنٹ کو بھی پکڑا گیا ہے جو یا کم ٹیکس ادا کرتے ہیں یاکوئی ٹیکس نہیں دیتے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…