اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے سماجی شعبہ کے ترقیاتی پروگرام اور سماجی اقتصادی ترقی کیلئے توانائی پیدا کرنے کیلئے 2 ارب 94 کروڑ 81 لاکھ 59 ہزار روپے کے 27 منصوبوں کی منظوری دیدی ہے۔ سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایکنک کی منظوری کیلئے 8 ترقیاتی منصوبوں کی بھی سفارش کی گئی جن کی لاگت کا تخمینہ ایک کھرب 72 ارب 2 کروڑ 18 لاکھ 19 ہزارروپے لگایا گیا ہے۔