جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اگر آج نامعلوم پیچھے ہو جائیں تو یہ حکومت ختم ہو جائے، عمران خان

datetime 27  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے سیاسی مفاہمت اور سیاستدانوں کی بات چیت سے متعلق سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔پیر کو ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کیلئے عمران خان کو بلٹ پروف جیکٹ کی اوٹ میں کمرہ عدالت پہنچایا گیا۔

اس موقع پر غیر رسمی گفتگو کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب ملک میں فیصلے کون کر رہا ہے؟‘، جواب میں عمران خان نے کہا کہ یہ ایسا سوال ہے جس کا جواب سب کو معلوم ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے یا یہ رہیں گے یا ہم رہیں گے؟۔عمران خان نے جواب دیا کہ خواہش تو یہی ہے دونوں رہیں لیکن اگر وہ کہہ رہے ہیں تو میں یہی کہوں گا وہ نہیں رہیں گے، اگر آج نامعلوم پیچھے ہو جائیں تو یہ حکومت ختم ہو جائے، سیاستدانوں کے لیے مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے ہوتے ہیں، جو ایمپائر کو ساتھ ملا کر کھیلتے رہے ہوں ان کو لیول پلیئنگ فیلڈ کا کیا پتا۔انہوںنے کہاکہ مذاکرات ہو سکتے ہیں تاہم ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ الیکشن کروائیں، یہ تو امپائر ساتھ ملا کر کھیلتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ملک میں رول آف لاء ختم ہوچکا ہے، اظہر مشوانی کو اغوا کیا گیا ہے اور حسان کی ضمانت ہوئی اسے پھر گرفتار کر لیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…