جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

عمران نذیر کو کیوں گرفتار کیا گیا تھا؟ کرکٹر نے جیل میں گزارے تین دن کا قصہ بیان کر دیا

datetime 27  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے سابق بیٹر عمران نذیر نے اپنے ماضی کا تلخ قصہ سنایا جب انہیں تین دن جیل میں گزارنا پڑے تھے۔حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عمران نذیر نے ائیرپورٹ پر اپنے بیگ سے پستول نکلنے کا واقعہ بیان کیا اور کہا کہ میرا دل صاف ہے،

یہ واقعہ سب کو پتا ہے، تحقیقات کے بعد کچھ بھی نہیں نکلا تھا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کرکٹر نے بتایا کہ ان دنوں میں مریدکے میں رہتا تھا اور اتنا زیادہ سفر نہیں کیا تھا، میرانام جنوبی افریقا کے خلاف انڈر 19 ٹیم کے لیے آیا، ہم لوگ کراچی آرہے تھے کہ ائیرپورٹ پر جب مشین سے میرا بیگ گزرا تو مجھ سے پوچھا گیا کہ یہ بیگ کس کا ہے جس پر میں نے کہا یہ میرا ہے۔عمران نذیر نے بتایا کہ ائیرپورٹ پر مجھ سے 3 مرتبہ پوچھا گیا کہ بیگ کس کا ہے جس پر میں نے کہا کہ میرا ہے، پھر مجھے الگ کردیا گیا، بیگ کے اندر اوپر ہی پستول اور گولیاں پڑی ہوئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ شروع میں مجھے لگا کہ یہ کھلونا ہیں لیکن وہ سب اصلی تھا، میرے پیروں کے نیچے سے زمین نکل گئی تھی، اس کے بعد مجھے ہتھکڑی لگی اور 3 دن جیل میں رہا پھر پی سی بی بھی اس معاملے میں آگیا، جیل میں مجھ پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا۔عمران نذیر نے کہا کہ جب آپ کی نیت اچھی ہوتی ہے تو پھر آپ کے ساتھ کبھی برا نہیں ہوسکتا، جیل میں وہ 3 دن 30 سال کی طرح لگے۔انہوں نے کہا کہ جیل سے واپسی پر کوچز نے سکھایا کہ اس واقعے کو برا خواب سمجھ کر بھول جاؤ اور کرکٹ پر توجہ دو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…