اسلام آباد (آن لائن) ڈینگی وائرس کے تیزی سے پھیلاﺅ نے راولپنڈی اسلام آباد میں رہائشپذیر پردیسی سرکاری ملازمین نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے عیدالاضحیٰ سے قبل ہی چھٹیاں منظور کرانے پر مجبور کر دیا ہے ۔ سینکڑوں خواتین و حضرات عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں شروع ہونے سے قبل ہی گھروں کو روانہ ہو جائیں گے ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد ڈینگی وائرس نے اپنے پنجے مضبوطی سے گاڑھ لئے ہیں جس سے لوگوں تیزی سے متاثر ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے جڑواں شہروں میں رہنے والے خواتین و حضرات پریشانی کا شکار ہیں اور انہوں نے عید سے قبل ہی گھر جانے کے لئے چھٹیاں اپلائی کر دی ہیں امکان ہے کہ عید سے دس روز قبل ہی جڑواں شہروں سے پردیسی اپنے گھروں کو روانہ ہو جائیں گے ۔