لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے صاحب جوش کے بجائے ہوش سے کام لیں،عوام ابھی زرداری پارٹی کا ًسالہ سیا ہ دور نہیں بھولے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ لکھی ہوئی تقریر پڑھنے والے بلاول کو پتہ ہی نہیں کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں،چھوٹے صاحب جو ش کے بجائے ہوش سے کام لیں،بلاول بھٹو اپنی پارٹی کے کرپٹ عناصر کی کب تک صفائی پیش کرتے رہیں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ جاگیرداروں اور لٹیروں کے ساتھ مل کے عوام کو بیوقوف نہیں سکتے،بلاول کو شاید حق اور سچ کے معنی بھی معلوم نہیں