اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے اٹلی کشتی حادثیکے مقدمے میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم عبیداللہ مرکزی ملزم آفاق کا بھائی ہے، ملزم پاکستان سے رقم وصول کرتا اور لیبیا میں مقیم بھائی کو بھیجتا تھا۔