اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ہوا کو بجلی میں تبدیل کرنے کا منصوبہ کرہ ارض کا مستقبل بدل سکتا ہے،محققین

datetime 14  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا(این این آئی)آسٹریلیا کی موناش یونی ورسٹی کے محققین نے ہوا کو توانائی میں تبدیل کرنے کے قابل ایک انزائم دریافت کیا ہے، جس سے ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے آلات کی ترقی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محققین نے تحقیق کے دوران نتیجہ اخذ کیا کہ

مٹی کے بیکٹیریا سے ایک ہائیڈروجن استعمال کرنے والا انزائم ماحول کو توانائی کے ذریعہ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے برقی رو پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔سائنسی جریدے نیچرمیں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق Huc نامی انزائم برقی رو پیدا کرنے کے لیے ہوا میں ہائیڈروجن کی تھوڑی مقدار استعمال کرتا ہے۔لیبارٹری کی تحقیق اور الیکٹرو کیمسٹری ٹیکنالوجی نے ثابت کیا ہے کہ “انزائم ہاک” بجلی پیدا کرتا ہے ساتھ ہی ساتھ انزائم کو خود کو بھی آسانی کے ساتھ توانائی فراہم کرسکتا ہے۔ کیونکہ یہ مٹی میں موجود عام بیکٹیریا کا نتیجہ ہے جس کی بھرپور کاشت کی جا سکتی ہے۔ایک آسان سائنسی انداز میں موناش یونیورسٹی کے محقق کرس گریننگ نے اس خیال کی وضاحت اس طرح کی کہ بہت سے بیکٹیریا توانائی کے ذرائع کے طور پر ماحول سے حاصل ہونے والی ہائیڈروجن پر انحصار کرتے ہیں، تو پھر انسان اسے اسی مقصد کے لیے استعمال کیوں نہیں کرتے؟لہذا ہاک انزائم ایک قدرتی بیٹری کی طرح ہے جو ایک مسلسل برقی رو پیدا کر سکتی ہے، جو صاف توانائی کے ایک پائیدار ذریعہ کو کھولنے کی راہ ہموار کرتی ہے۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…