اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کی رجسٹریشن8لاکھ تک پہنچ گئی

datetime 14  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض( آن لائن)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے عمرہ امور عبدالرحمن شمس نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران بیرون ملک سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی خاطر اب تک آٹھ لاکھ فرزندان توحید کی رجسٹریشن ہوچکی ہے۔

وزارت حج و عمرہ کے انڈر سیکرٹری نے اپنے بیان میں کہا کہ “رمضان کے مہینے میں مملکت سے باہر سے عمرہ کے لیے نسک پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ ہونے والوں کی تعداد اب تک تقریبا 800,000 تک پہنچ گئی ہے۔وزارت حج و عمرہ نے سال 1444ھ کے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے عمرہ کی رجسٹریشن “نسک” ایپلی کیشن کے ذریعے مملکت کے اندر سے مقامی شہریوں، مسلمان تارکین اور مملکت سے باہر سے آنے والے زائرین کو سہولت فراہم کی ہے۔عمرہ کرنے والے رمضان المبارک میں عمرہ کی دستیاب تاریخوں کو ایپلی کیشن کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔ عمرہ زائرین نسک ایپ کو “ایپل اسٹور” یا “گوگل پلے” اسٹورز سے ڈان لوڈ کر سکتے ہیں۔ عمرہ زائرین اپنی سہولت کے مطابق موزوں تاریخ کا انتخاب کرسکتے ہیں۔سعودی عرب کے مقامی شہری اورتارکین وطن “توکلنا”ایپ کے ذریعے بھی عمرہ کی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…