اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایران ، عدالت نے حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار22ہزار افراد کو رہاکرنے کا حکم دیدیا

datetime 14  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران( آن لائن )ایران کی عدالت نے حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار22ہزار افراد کو معاف کرکے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اعجئی نے کہا کہ اب تک 82 ہزارافراد کو معاف کیا جا چکا ہے۔ان میں 22 ہزار ایسے افراد بھی شامل ہیں

جنھوں نے حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں میں حصہ لیاتھا۔ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے گذشتہ ماہ کے اوائل میں خبردی تھی کہ سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے اختلاف رائے کی بناپرمہلک کریک ڈان کے دوران میں گرفتار کیے گئے ‘ہزاروں’ قیدیوں کو معاف کردیا ہے۔انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ معافی کس مدت سے دی گئی ہے اور یہ کہ ان لوگوں پر کب فردِجرم عاید کی گئی تھی۔گذشتہ سال ستمبر میں تہران میں اخلاقی پولیس کی تحویل میں ایک نوجوان ایرانی کرد خاتون کی ہلاکت کے بعد سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور ان میں اب تک ہزاروں افراد کو گرفتارکیا جاچکا ہے۔سکیورٹی فورسزکی چیرہ دستیوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے ایرانیوں نے شرکت کی ہیاور یہ احتجاجی تحریک 1979کے انقلاب کے بعد ایرانی حکومت کو درپیش سب سے بڑا چیلنج بن چکی ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…