اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

گرفتاری کا یقین ، عمران خان نے پارٹی کے بارے میں بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 14  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے پولیس کی طرف سے گرفتاری کا یقین ہونے کے بعد پارٹی معاملات طلانے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا ۔ اس حوالے سے سینئر صحافی صابر شاکر نے کہا ہے کہ عمران خان نے پارٹی امور چلانے کیلئے کمیٹی بنا دی ہے

اس کمیٹی میں کون شامل ہو گا ؟ اس کی تفصیلات سامنے آنا باقی ہے ہیں ۔ دوسری جانب لاہور اور اسلام آباد پولیس کی جانب سےعمران خان کی گرفتاری کیلئے مشترکہ آپریشن جاری ہے ۔ پولیس کی راہ میں کارکنان رکاوٹ بن کر کھڑے ہیں ۔ پولیس کی جانب سے بھی آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی جا رہی ہے ۔ انتظامیہ نے زمان پارک اور اطراف میں انٹر نیٹ سروس بندکردی ہے۔ قبل ازیں پولیس کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں، پولیس کی جانب سے زمان پارک کے باہر لگ کیمپ اکھاڑ دیے گئے ہیں جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ جاری ے ۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں پولیس اہلکاروں اور پی ٹی آئی کارکنوں میں دست بدست لڑائی کی صورتحال دیکھی جا سکتی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس نے اچانک کیمپ پر حملہ کیا اور لاٹھی چارج کر کے لوگوں کو منتشر کیا لیکن اگلے ہی لمحے تمام پی ٹی آئی کارکنا اکٹھے ہو گئے اور پولیس پر ڈنڈے پرسانا شروع کر دیے جس پر پولیس اہلکار وہاں سے فرار ہو گئے ، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارکنوں کے ہاتھوں میں پتھر اٹھائے ہوئے ہیں ۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…