اسلام آبا (این این آئی)خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لیے 28 مئی کی تاریخ الیکشن کمیشن کو دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے گورنر غلام علی نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے 28 مئی کی تاریخ دیدی ہے اور اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ دوسری جانب پنجاب میں عام انتخابات کے لیے پہلے ہی 30 اپریل کی تاریخ دی جا چکی ہے۔