اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

پنجاب میں رمضان پیکج کے تحت 60 ہزار سے کم آمدن والوں کو مفت آٹا دینے کا اعلان

datetime 14  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ ( این این آئی )پنجاب حکومت نے رمضان پیکج کے تحت 60 ہزار سے کم آمدن والوں کو مفت آٹا دینے کا اعلان کردیا ، ایک شناختی کارڈ پر 10کلو آٹے کے 3 تھیلے مفت دیئے جائیں گے، آٹے کی فراہمی 25 شعبان سے شروع ہوگی،غیررجسٹرڈ اہل خاندانوں کو رجسٹریشن کرانا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزرائ￿ ، چیف سیکرٹری ، آئی جی پنجاب اور دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے رمضان پیکج کا جائزہ لیا گیا۔نگران پنجاب حکومت نے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا ہے، پنجاب کابینہ نے 53 ارب کے پیکج کے تحت مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری دی۔ ساٹھ ہزار روپے سے کم آمدن والوں کو آٹے کے تھیلے مفت دیئے جائیں گے۔ایک شناختی کارڈ پر دس کلو آٹے کے 3 تھیلے مفت دیئے جائیں گے۔پنجاب میں ایک کروڑ پچاس لاکھ خاندان مفت آٹا پیکج سے مستفید ہوں گے۔آٹا مخصوص کریانہ اسٹورز اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب ہوگا۔پنجاب میں مفت آٹے کی فراہم کا آغاز پچیس شعبان سے کردیا جائے گا۔ مفت آٹے کا پیکج 25 رمضان المبارک تک جاری رہے گا۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ گھرانے بھی مفت آٹا اسکیم سے مستفید ہوسکیں گے، غیررجسٹرڈ اہل خاندان رجسٹریشن کراکے مفت آٹا حاصل کرسکیں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت رمضان پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں حکومت پنجاب کی طرف سے رمضان میں مفت آٹے کی تقسیم کے پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی، مشیرِ وزیرِ اعظم احد چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار غریب عوام کیلئے رمضان میں مفت آٹا کی فراہمی کا پیکیج تیار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان میں پنجاب بھر کے 1کروڑ 58 لاکھ گھرانوں کو مفت آٹا تقسیم کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ مفت آٹے کی تقسیم 25 شعبان سے 25 رمضان تک کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کی تقسیم 8 ہزار 5 سو یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی سہولت کیلئے آٹے کی تقسیم کے مزید 20 ہزار پوائنٹس قائم کئے جائیں۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مفت آٹے کی تقسیم شفاف طریقے سے یقینی بنائی جائے،آٹے کی فراہمی کے دوران چوری روکنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ مفت آٹے کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا قبول نہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…