اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

شاداب خان کو ٹیم کی قیادت سونپنے پر شاہدخان آفریدی کا ردعمل بھی آگیا

datetime 14  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے افغانستان کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں شاداب خان کو کپتان بنانے کے فیصلے کو سراہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شاہد آفریدی نے

شاداب خان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے خلاف ہونے والی سیریز کے لیے کپتان منتخب ہونے پر مبارک ہو۔شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دے کر شاداب خان جیسے نوجوان کو قیادت دینے کے فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم سابق کپتان نے کہا کہ شاداب کو خود کو میدان میں ثابت کرتے ہوئے دیکھنے کے لیے میں پرجوش ہوں۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے افغانستان کے خلاف ہونے والی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔شاداب خان (کپتان)، عبد اللہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف، احسان اللہ، عماد وسیم، محمد حارث، افتخار احمد، محمد نواز، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، شان مسعود، طیب طاہر اور زمان خان اسکواڈ میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ ابرار احمد، حسیب اللہ اور اسامہ میر کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…