پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ملکی تاریخ میں پہلی بار غریب عوام کومفت آٹا دینے کا اعلان

datetime 13  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)ملکی تاریخ میں پہلی بار غریب عوام کو رمضان المبارک میں مفت آٹا کی فراہمی کا پیکج تیار کر لیا گیا جس کے تحت رمضان میں پنجاب بھر کے 1کروڑ 58 لاکھ گھرانوں کو مفت آٹا تقسیم کیا جائے گا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں حکومت پنجاب کی طرف سے رمضان میں مفت آٹے کی تقسیم کے پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی، مشیر وزیر اعظم احد چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار غریب عوام کیلئے رمضان میں مفت آٹا کی فراہمی کا پیکج تیار کیا گیا ہے،رمضان میں پنجاب بھر کے 1 کروڑ 58 لاکھ گھرانوں کو مفت آٹا تقسیم کیا جائے گا،مفت آٹے کی تقسیم 25 شعبان سے 25 رمضان تک کی جائے گی،آٹے کی تقسیم 8 ہزار500 یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے کی جائے گی۔وزیر اعظم نے ہدایت کی عوامی سہولت کیلئے آٹے کی تقسیم کے مزید 20 ہزار پوائنٹس قائم کئے جائیں،مفت آٹے کی تقسیم شفاف طریقے سے یقینی بنائی جائے،آٹے کی فراہمی کے دوران چوری روکنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مفت آٹے کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا قبول نہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ مفت آٹا اسکیم میں اپنی اہلیت ایس ایم ایس کے ذریعے جانچی جا سکے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت دیگر صوبوں کو بھی اس پروگرام میں معاونت فراہم کرے گی۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…