اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس سیدعلی گیلانی نے کہاہے کہ کشمیرپرواضح اورحوصلہ افزاموقف اختیارکرنے پرپاکستانی قیادت کے بے حدمشکورہیں،ہماری قوم کے جذبہ آزادی اور ولولے کو ایک نئی جلا عطاءکردی،پاکستان کو درپیش اندرونی اور بیرونی خطرات سے بھی بے خبر نہیں ہیں، کشمیری قوم اپنی لڑائی کے ساتھ پاکستان کی بقاءکی جنگ بھی لڑرہے ہیں، مسئلہ کشمیر کے یہاں کے عوام کی امنگوں اور قربانیوں کے مطابق حل کیلئے مضبوط پاکستان ایک اولین ضرورت ہے، مضبوط پاکستان بنانے کیلئے برادر ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران کے ساتھ اچھے خوشگوار اورپائیدار تعلقات قائم کرانا پہلا زینہ ہے۔وزیراعظم محمدنوازشریف کے نام اپنے ایک خط میںسید علی گیلانی نے کہا کہ خالق کائنات نے آپ کو ایک اہم منصب پر فائز کرکے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خدمت کرنے کاموقع فراہم کیا ہے اس پریقیناً جتنا شکر ادا کریں کم ہے یہ ملک دنیا بھر کے مسلمانوں اورخاص کر ملت اسلامیہ کشمیر کیلئے نہ صرف غیر معمولی اہمیت کاحامل ملک ہے بلکہ یہ ان کی امیدوں اور آرزﺅں کامرکز ہے اور وہ اس کی طرف محبت اورعقیدت کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں ہم سب اس ملک کی سلامتی، استحکام ،خوشحالی اور امن کیلئے دست بدعاہیں۔
مزیدپڑھیئے :نندی پور منصوبہ اب کس کے حوالے کیاجارہاہے؟
سید علی گیلانی نے کہاکہ ہندو پاک سلامتی مشیر سطح کی مجوزہ بات چیت کے موقع پر پاکستان نے جو اسٹینڈ اختیار کیا اور جس طریقے سے مظلوم کشمیری قوم کی وکالت کافریضہ انجام دیا ہے وہ کافی حوصلہ افزاءثابت ہوا ہے اور اس نے ہماری قوم کے جذبہ آزادی اور ولولے کو ایک نئی جلا عطاءکی ہے اس سے مسئلہ کشمیر کی گونج ساری دنیا میں سنائی دی ہے اور اس حقیقت کو اور زیادہ تقویت حاصل ہوگئی ہے کہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے مابین کوئی سرحدی تنازعہ نہیں بلکہ یہ تیرہ ملین سے زائد انسانوں کامسئلہ ہے جو اپنے پیدائشی اور بنیادی حقوق کیلئے ایک جائزجدوجہد کررہے ہیں اور جو مسئلہ کشمیر کے بنیادی اور سب سے اہم فریق ہیں ۔سید علی گیلانی