اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

مبینہ بیٹی کو چھپانے کا الزام،عمران خان کیخلاف 12نئی دستاویزات اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع

datetime 9  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)مبینہ بیٹی کو چھپانے کے الزام پر سابق وزیراعظم عمران خان نااہلی کیس میں درخواست گزار عمران خان کیخلاف 12نئی دستاویزات لے کر آگئے ۔نئے دستاویزات ریکارڈ پر رکھنے کی138صفحات کی تفصیلی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی۔

درخواست میں کیلیفورنیا کی عدالت کے فیصلے کی کاپی بھی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کی گئی ،عمران خان کیخلاف شیرافگن نیازی اور فاروق ستار کیسز کا مکمل ریکارڈ شامل کیا گیا ۔درخواست میں عمران خان کے الیکشن کمیشن میں دیئے بیان حلفی کی کاپیاں بھی شامل کی گئی ہیں، درخواست میں ضمنی الیکشن میں 7 نشستوں پرکامیابی کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی ریکارڈ پر رکھنے کی استدعا کی گئی ہے، سابق وزیر اعظم عمران خان کے کیخلاف درخواست گزار نے اپنے درخواست میں ترمیم کیلئے نئی درخواست دائر کردی درخواست گزار کے مطابق عمران خان نے ضمنی انتخابات میں سات نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی الیکشن کمیشن نے این اے 45 کْرم سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا عمران خان نے اپنے نئے کاغذات نامزدگی میں بھی ٹیریان کو بطور بیٹی ظاہر نہیں کیا ،حالیہ پیش رفت کے باعث درخواست میں ترمیم ضروری ہے ،درخواست میں ترمیم کے باوجود کیس کی نوعیت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…