جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

عمران خان گرفتار کیوں نہ ہوسکے؟ اصل وجہ تواب سامنے آئی

datetime 6  مارچ‬‮  2023 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کے لئے ایس پی اسلام آباد پولیس حسین طاہر کی سربراہی میں آنے والی ٹیم نے اس ایکشن کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کو بھی اطلاع نہیں دی۔

روزنامہ جنگ میں آصف محمود بٹ کی شائع خبر کے مطابق معتبر ذرائع نے  بتایا کہ عام طور پر اسلام آباد یا کسی دوسرے صوبے کی پولیس پنجاب میں کسی ہائی پروفائل شخصیت کی گرفتاری کے لئے آتی ہے تو اس حوالے سے ہوم سیکرٹری پنجاب کو بھی اطلاع دی جاتی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب اس صورت میں دوسرے صوبے سے آئی پولیس اور مقامی پولیس کے درمیان کوآرڈنیشن کی ذمہ داریاں سر انجام دیتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کو اسلام آباد پولیس ٹیم کی طرف سے عمران خان کو گرفتار کرنے کے حوالے سے اطلاع اس ٹیم کے زمان پارک پہنچنے پر ملی۔ذرائع نے بتایا کہ کہ ساری کاروائی بے دلی کے ساتھ کی گئی جس کی وجہ سے عمران خان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ذرائع نے بتایا کہ پنجاب پولیس کے متعلقہ افسران بھی خود کو متنازعہ ہونے سے بچانے کے لئے اسلام آباد پولیس کے اس ایکشن پر پوری طرح عملدرآمد کروانے میں ساتھ نہ دے سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…