ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

حج کرایہ ڈالروں میں مقرر کر دیا گیا

datetime 5  مارچ‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی) قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے)نے رواں برس عازمین حج کیلئے کرایوں کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن نے رواں برس حج کیلئے فلائٹ آپریشن اور پرائیوٹ حج کرایوں کا اعلان کردیا جس کے مطابق قومی ایئرلائن 21مئی سے 2اگست تک حج فلائٹ آپریشن جاری رکھے گی۔

پرائیوٹ حج کے تحت ساتھ ریجن (کراچی، کوئٹہ، سکھر اور حیدرآباد)سے جانیوالے عازمین کیلئے فی مسافر کرایہ 870ڈالر سے لے کر 1180ڈالر تک ہوگا۔نارتھ ریجن (لاہور، اسلام آباد، پشاور ، ملتان اور دیگر شہروں سے)کیلئے 910ڈالر سے 1220ڈالر کرائے مقرر کئے گئے ہیں۔ممکنہ طور پر سرکاری حج کے تحت جانے والے عازمین کے کرایوں کا اعلان وزارت مذہبی امور کریگی جو 3لاکھ 10ہزار روپے سے لے کر 3لاکھ 30ہزار روپے متوقع ہے۔پی آئی اے ممکنہ طور پر 38ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی، پی آئی اے اپنے حج فلائٹ آپریشن جدہ اور مدینہ کیلئے بوئنگ 777اور ایئر بس 320استعمال کریگی۔رواں برس پاکستان سے ایک لاکھ 80ہزار عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے ارض مقدس جائیں گے۔ رواں برس مکمل سرکاری حج 10لاکھ 25ہزار روپے تک ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…