پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

احتجاج کام دکھا دیا، ہم جنس پرستوں کو لائسنس دینے سے انکار کرنے والی کلرک رہا

datetime 10  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

(کینٹکی (نیوزڈیسک) مقامی لوگوں کے احتجاج پر امریکی ریاست کینٹکی کی ایک کاؤنٹی کی اس کلرک کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے جس نے ہم جنس جوڑوں کو شادی کے لائسنس جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
اس انکار کے بعد کم ڈیوس کو جیل میں بند کر دیا گیا تھا اور جیل سے رہائی کے بعد انہوں نے اپنے حامیوں کے لگ بھگ ایک ہزار افراد پر مشتمل اجتماع سے کہا کہ “(اپنے موقف کے لیے) دباؤ جاری رکھیں۔
ڈیوس جو ایک قدامت پسند مسیحی ہیں، کا کہنا تھا کہ “میں خدا کو اس کی عظمت دینا چاہتی ہوں”۔ اس دوران کینٹکی کی کارٹر کاؤنٹی کی جیل کے باہر مذہبی علامات اٹھائے ہوئے اور مذہبی گیت گاتے ہوئے اس کے حامی خوشی میں نعرے لگا رہے تھے۔مظاہرے میں شامل لوگوں کے لیے ڈیوس کی رہائی خوش گوار حیرانی تھی۔ وہ ریپبلکن صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل مائیک اکابی کے ساتھ مل کر ایک جلوس کے لیے وہاں جمع ہوئے تھے ۔ اکابی نے ڈیوس کو غیر معمولی طور پر ایک بہادر خاتون قرار دیا۔امریکہ کے ضلعی جج ڈیوڈ بینگ نے کم ڈیوس کو توہین عدالت کے الزام میں اس وقت جیل بھیجنے کا حکم دیا جب اس نے اپنے مذہبی عقیدے کی وجہ سے ہم جنس جوڑوں کو شادی کے لائسنس جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔جج نے کہا کہ ڈیوس کے چھ دن میں جیل میں رہنے کے بعد رہائی اس لیے ممکن ہوئی کیونکہ رون کاؤنٹی میں اس کے چھ میں سے پانچ نائبین نے “حلف اٹھا کر کہا تھا کہ وہ عدالت کا حکم مانتے ہوئے ان تمام جوڑوں کو شادی کے لائسنس جاری کر دیں گے جو قانونی طور پر اس کے اہل ہوں گے۔ جبکہ ان کے چھٹے نائب جو ڈیوس کے بیٹے ہیں وہ شادی کے لائسنس جاری نہیں کر رہے۔بینگ نے ڈیوس کو رہا کرتے ہوئے کہا کہ وہ “کسی بھی طرح بلواسطہ یا بلاواسطہ طور پر نائب کلرکوں کے ہم جنس جوڑوں کو شادی کا لائسنسں جاری کرنے کے کام میں” مداخلت نہیں کریں گی۔مذہبی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم لبرٹی کونسل کے چیئرمین اسٹیور جو کم ڈیوس کو قانونی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے حکم نے



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…