بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

اقدام قتل مقدمہ، عمران خان کی ضمانت میں توسیع، سماعت منتقلی کی درخواست مسترد

datetime 27  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اقدام قتل اور توشہ خانہ کیس کی سماعت کیلئے عمران خان کی عدالت کے مقام کی منتقلی کی درخواست مسترد کردی۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف اقدام قتل کی دفعہ کے تحت تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے کے کیس کی سماعت ضلع کچہری اسلام آباد میں ہوئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بابر اعوان نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دونوں مقدمات کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔عمران خان کے وکیل کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ ایجنسیوں کی رپورٹس کے تحت کچہری میں سکیورٹی الرٹ جاری ہے، پہلے بھی دہشت گردی کے واقعات ہوچکے ہیں، عمران خان کے ساتھ عام شہریوں کو بھی ضلع کچہری میں خطرہ ہے۔وکیل بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کل منگل کو اسلام آباد کی عدالتوں میں آئیں گے، دو کیسز جوڈیشل کمپلیکس اور ایک ضلع کچہری میں ہے،توشہ خانہ کیس میں آپ کی عدالت میں عمران خان نے پیش ہونا ہے، وزیراعظم، چیف کمشنر، وزیرداخلہ اور آئی جی اسلام آباد سے ضلع کچہری میں سکیورٹی کی گارنٹی لیں۔بابر اعوان نے استدعا کی کہ تھانہ سیکرٹریٹ اور توشہ خانہ کیسز کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں کرلیں۔

تھانہ سیکرٹریٹ میں ضمانت میں توسیع کا فیصلہ بھی کل منگل تک مؤخرکرلیں۔جج نے سوال کیا کہ کیا عمران خان نے کل منگل کو آنا ہے میری عدالت میں؟ اس پر وکیل بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان نے آپ کی عدالت میں آنا ہے، عمران خان تھانہ سیکرٹریٹ کے مقدمے میں حاضری دینا چاہتے ہیں۔دوران سماعت جج نے عمران خان کی درخواست درست کرنے کی ہدایت کردی۔

جج نے ریمارکس دئیے کہ درخواست میں عمران خان نے لاہور جانا ہے لکھا ہے۔وکیل مدعی نے کہا کہ عمران خان کل  منگل کو آرہے ہیں تو آج بھی آسکتے تھے۔عدالت کے استفسار پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ یو ایس بی نادرا کو بھجوائی ہے،کچھ بھی نہیں نکلا، ویڈیو کلپس میں عمران خان نہیں ہیں، وہ موقع پر موجود ہی نہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے تفتیشی افسر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 109 کی حد تک مجھے تفتیش چاہیے،10 بجے تک لا کر دیں، عمران خان کی درخواستوں پر بھی 10 بجے فیصلہ کروں گا۔عدالت نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کی درخواست اور تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے کی ضمانت پر فیصلہ کل منگل تک مؤخر کرنے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

مدعی وکیل کی عمران خان کی ضمانت خارج اورپمز سے طبی معائنہ کروانے کی درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کرلیا۔وقفے کے بعد سماعت شروع ہوئی تو جج نے استفسارکیا کہ مقدمے کا تفتیشی افسر کہاں ہے؟ تفتیشی افسرکوبلائیں، جج نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر جہاں بھی ہے اسے عدالت میں پیش ہونے کا کہیں۔عدالت نے کہاکہ عمران خان کی حاضری معافی کی درخواستیں مسلسل آرہی ہیں۔

عمران خان کا بیان حلفی دیں کہ عمران خان کل منگل کو میری عدالت میں پیش ہوں گے، آج تک عدالتی تاریخ میں نہیں ہوا کہ میں کسی اور عدالت میں جا کربیٹھ جاؤں، میں ساتھ والی عدالت میں بھی جا کر نہیں بیٹھ سکتا۔بابراعوان نے منگل کو عمران خان کی عدالت پیشی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ تھانہ سیکرٹریٹ کے کیس میں عمران خان کل منگل کو عدالت پیش ہوں گے۔

عدالت نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مدعی وکیل کی ضمانت خارج اور پمز سے عمران خان کے طبی معائنے کی درخواست مسترد کردی جبکہ عمران خان کی ایک دن حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔عدالت نے عمران خان کی عدالت منتقلی کی درخواست بھی مستردکردی۔ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج عمران خان کے کہنے پر ہوا۔

جج نے سوال کیا کہ کیا مدعی نے عمران خان کے خلاف کوئی ثبوت دیا ہے؟ اس پر ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ نے جواب دیا کہ یو ایس بی موجود تھی، اس پر جج نے کہا کہ یو ایس بی کا ذکر نہ کریں، اس میں عمران خان موجود نہیں، کوئی ثبوت عمران خان کیخلاف ہے تو بتائیں ؟ عمران خان کیس میں انصاف کے ساتھ تفتیش کرنی ہے، عمران خان گنہگار ہیں تو گنہگار کہنا ہے،انصاف کرنا ہے۔عدالت نے ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ انصاف کیساتھ تفتیش کرنی ہے، آپ نے ڈرنا نہیں۔عدالت نے عمران خان کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیس کی سماعت کل منگل تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…