منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

کراچی، گریڈ ایک کے چوکیدارکو ڈپٹی ڈائریکٹر لگائے جانے کا انکشاف

datetime 25  فروری‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے بلدیہ وسطی میں اندھیرنگری چوپٹ راج کی عملی مثال دیکھنے میں آئی جہاں گریڈ ایک میں بھرتی ہونے والے چوکیدار کوڈپٹی ڈائریکٹرتعینات کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔گریڈ ایک کے چوکیدارنورمحمد کو ڈپٹی ڈائریکٹرلگانے کا انکشاف ملازمین کی جانب سے شکایات پرسامنے آیا۔معاملے کا علم ہونے پرمحکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے نورمحمد کی ملازمت کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے اسے بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔ملازمین نے اپنی درخواست میں معاملے کی چھان بین کرنے کی استدعا کرتے ہوئے بتایا تھا کہ نورمحمد کو بطور چوکیداربھرتی کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نورمحمد نے مبینہ سیاسی اثرورسوخ سے گریڈ 16 ترقی حاصل کرکے خود کو ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس تقرر کرایا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…