بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی پولیس آفس حملہ کیس ، دہشتگردوں کے زیر استعمال گاڑی کا 9 واں مالک بھی سامنے آگیا

datetime 25  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی پولیس آفس حملہ کیس میں دہشت گردوں کی زیر استعمال گاڑی کا 9 واں مالک بھی سامنے آگیا جبکہ تفتیشی حکام نے شورم کے مالک کا بیان قلمبند کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس آفس پر حملے میں دہشت گردوں کی جانب سے استعمال کی جانی

والی انڈس کرولا کار کو آخری بار فروخت کرنے والا ملیر میں قائم شوروم کا مالک اشفاق تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اشفاق نے اپنے بیان میں بتایا کہ مذکورہ کار آخری بار 2016 میں شفیق نامی شخص کو فروخت کی تھی جو کہ کوئٹہ کا رہائشی ہے تاہم میرے پاس گاڑی کی خرید و فروخت کے معاہدے اور دستاویزات موجود نہیں ہے شاید کہیں کھو گئے ہیں جسے میں نے کافی تلاش کیا لیکن وہ نہیں مل سکے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے تفتیش میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم کار کے آخری مالک شفیق سے رابطے اور اس کی تلاش کے لیے کار شوروم کے مالک اشفاق سے مدد لی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ اس قبل مذکورہ کار 8 افراد کو فروخت کی گئی تھی اور شفیق کار کے 9 واں مالک کے طور پر سامنے آیا ہے اور اس کے بعد کار کو مزید کتنے افراد نے خریدا اس کا تعین تو شفیق کے سامنے آنے کے بعد ہی ہو سکے گا کہ پولیس کو مزید کتنے کار کے خریداروں کا سراغ لگانا پڑیگا۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ کار کے آخری مالک تک پہنچنے کے بعد ہی اس بات کا تعین ہوگا کہ دہشت گردوں کے پاس کار کہاں سے اور کیسے آئی اس کا خریدار کون تھا اور اس تمام عمل میں کتنا وقت لگے گا اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…