بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

ایک سال کے دوران 122 ار ب روپے کے نقصانات بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے لائن لاسز کا مجموعی خسارہ منظرعام پرآگیا

datetime 25  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ایک سال کے دوران بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لائن لاسز کا مجموعی خسارہ منظرعام پر آگیا۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں چوری اور لائن لاسز روکنے میں ناکام ہوگئیں۔ نیپرا نے مالی سال 2021-22 کے دوران 5 ارب 28 کروڑ یونٹ کے لائن لاسز کا انکشاف کر دیا۔رپورٹ کے مطابق تقیسم کار کمپنیاں اربوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی مہنگی بجلی صارفین تک بحفاظت پہنچا ہی نہیں رہیں۔ ڈسکوز کی نا اہلی شہریوں کی جیبوں اور قومی خزانے پر اضافی بوجھ بننے لگی۔دستاویز کے مطابق پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں 2 ارب 66 کروڑ یونٹ بجلی ضائع یا چوری ہوئی جبکہ لیسکو میں 32 کروڑ یونٹ حیسکو میں 48 کروڑ ، سیپکو میں 78 کروڑ یونٹ کا نقصان ہوا۔تقسیم کار کمپنیوں میں کہیں 37 فیصد، کہیں 35 تو کہیں 28 فیصد تک بجلی میٹرز کے ذریعے صارفین تک نہ پہنچ سکی۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 122 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…